منگلورو ،12 / ستمبر (ایس او نیوز) خوش قسمتی سے 9 بچے ایک بڑے المیہ سے بچ گئے جب انہیں اسکول لے جانے والا رکشہ بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گیا اور انہیں صرف معمولی چوٹیں آئیں ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بیلتنگڈی تعلقہ کے موروگولی میں یہ حادثہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب ایک دوپہیہ گاڑی اچانک ایک پرائیویٹ اسکو میں زیر تعلیم بچوں کو لے جا رہے آٹو رکشہ کے سامنے آ گئی ۔ بائک سوار کو بچانے کی ہڑبڑاہٹ میں رکشہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا اور وہ سڑک کنارے الٹ گیا ۔
زخمی بچوں کو اپن انگڈی کے کمیونٹی ہاسپٹل میں ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ۔